لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ جو کیس نیب نے بنایا وہی ایف آئی اے نے بنا دیا ہے ،میرے خلاف جھوٹ پر مبنی کیسز بنائے گئے ہیں ،حکمران آج تک سیاسی انتقامی کاروائیوں کے علاوہ کچھ نہیں کر سکے ۔بینکنگ کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کہا کہ ایک سال ہو گیا ہے ایف آئی نے دو بار تفتیش کی ، ایف آئی اے نے میرے بیٹے سے بھی جیل میں تفتیش کی ، ایف آئی اے اب ایک ماہ میں کیا رپورٹ بنا کر پیش کرے گا، ہمیں اللہ کی ذات پر بھروسہ ہے وہ انصاف کرے گا ۔کالعدم جماعت کے احتجاج کے حوالے سے سوال کے جواب میں شہباز شریف نے کہا کہ مذاکرات ہی بہترین حل ہے،اتنی جانیں ضائع ہوئی ہیں، اللہ تعالی پاکستان کو اپنے حفظ و امان میں رکھے ۔
مقبول خبریں
محسن نقوی کی غیر قانونی امیگریشن اور منشیات سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کوآرڈینیشن...
اسلام آباد (این این آئی)وزیرداخلہ محسن نقوی نے غیر قانونی امیگریشن اور منشیات سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کوآرڈینیشن بہتر کرکے مربوط اقدامات اٹھانے...
مصدق ملک نے پانی کی دستیابی، داخلی و خارجی ذرائع سے پانی کے بہاؤ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹرمصدق ملک نے پانی کی دستیابی، داخلی و خارجی ذرائع سے پانی کے بہاؤ...
اوور سیز پاکستانیز کو بہترین سہولتوں کی فراہمی کے لئے سفارتخانوں کو ہدایات جاری...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے قومی اسمبلی میں پاسپورٹ کے نظام سے متعلق اہم سوالات...
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ ، آذربائیجان کی مضبوط یکجہتی اور...
اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس...
وفاقی بجٹ 2 جون کو پیش کیے جانے کا امکان
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی بجٹ 2 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے، جس پر آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان ورچوئل...