اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پٹرول مہنگا ہونے کی خبر پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا مطلب ہے کہ عمران صاحب چور ہیں۔ اپنے بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ پٹرول کی قیمت میں اضافہ ہو گیا اور عمران صاحب وہ جو سبسڈی دینی تھی اْس تماشہ کا کیا ہوا ؟ کہا تھا نہ پٹرول اور مہنگا ہو گا۔ اِس کے بعد پھر مہنگا ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آئی ایم ایف کو راضی رکھنے کے لئے عوام کا پیٹ کاٹ رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب ہر روز کھانے پینے کی چیزوں اور ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آئی ایم ایف کی تابعداری میں ہر روز آٹا ، چینی ، انڈے ، تیل اور دالیں مہنگی کرتے ہیں ،عمران صاحب آئی ایم ایف کی تابعداری میں ہر روز بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہیں ،جب تک عمران صاحب ہیں مہنگائی اور صرف مہنگائی ہوگی،عمران خان کے ہوتے ہوئے مہنگائی ختم نہیں ہو سکتی ،جب تک عمران صاحب ہیں بے روزگاری اور معاشی تباہی میں اضافہ ہو گا ۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی میں اضافہ کر کے مہنگائی ختم کرنے اور مہنگائی کا نوٹس لینے کا تماشہ کرتے ہیں،قوم گھروں سے نکلے اور ظالم حکومت ختم کرے، عمران صاحب سے نجات میں قوم کی نجات ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں میں ایک اور ظالمانہ اضافہ آئی ایم ایف کی تابعداری میں کیا جا رہا ہے،6 روپے پٹرول اور 8 روپے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ظلم کی بدترین مثال ہے،قیمتوں میں یہ اضافہ ثبوت ہے کہ عمران صاحب آئی ایم ایف کے سامنے کھڑے ہونے کا حوصلہ نہیں رکھتے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب خدا کا خوف کریں، ابھی دس دن پہلے آپ قوم پر پٹرول بم گرا چکے ہیں ،عمران صاحب آپ نے قوم سے 46 روپے لیٹر پٹرول کا وعدہ کیا تھا، اب قوم پر یہ ظلم کیوں کر رہے ہیں۔
مقبول خبریں
محسن نقوی کی غیر قانونی امیگریشن اور منشیات سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کوآرڈینیشن...
اسلام آباد (این این آئی)وزیرداخلہ محسن نقوی نے غیر قانونی امیگریشن اور منشیات سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کوآرڈینیشن بہتر کرکے مربوط اقدامات اٹھانے...
مصدق ملک نے پانی کی دستیابی، داخلی و خارجی ذرائع سے پانی کے بہاؤ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹرمصدق ملک نے پانی کی دستیابی، داخلی و خارجی ذرائع سے پانی کے بہاؤ...
اوور سیز پاکستانیز کو بہترین سہولتوں کی فراہمی کے لئے سفارتخانوں کو ہدایات جاری...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے قومی اسمبلی میں پاسپورٹ کے نظام سے متعلق اہم سوالات...
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ ، آذربائیجان کی مضبوط یکجہتی اور...
اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس...
وفاقی بجٹ 2 جون کو پیش کیے جانے کا امکان
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی بجٹ 2 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے، جس پر آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان ورچوئل...