پاکستانی بلے باز آصف علی کی جانب سے افغانستان سے میچ جتوانے کے بعد جشن کی ویڈیو وائرل

0
254

اسلام آباد (این این آئی) پاکستانی بلے باز آصف علی کی جانب سے افغانستان سے میچ جتوانے کے بعد جشن کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے آصف علی کے 4 چھکوں کی بدولت افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔پاکستان کو 12 گیندوں پر 24 رنز درکار تھے کہ آصف علی نے کریم جنت کو 4 چھکے لگا کر میچ ایک اوور پہلے ہی ختم کردیا۔دائیں ہاتھ کے بلے باز نے پاکستان کو جیت دلوانے کے بعد منفرد انداز میں جشن منایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔