لاہور( این این آئی)خوبرواداکارہ صبور علی نے کہا ہے کہ انشا اللہ اس بار ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا چمپئن پاکستان ہی ہوگا، ویسے تو ہمارا فائنل روایتی حریف بھارت کے ساتھ میچ کی صورت میں ہو گیا ہے ۔ ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ پاکستان نے جس طرح ٹورنامنٹ میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اس سے سوفیصد امید ہے کہ پاکستان دوبار ہ یہ ٹائٹل جیت جائے گا،پاکستانیوں کی سب سے زیادہ دلچسپی پاکستان اوربھارت کے ٹاکرے میں تھی اور قومی شاہینوںنے پاکستانیوںکے سرفخر سے بلند کر دئیے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے کھلاڑیوںکو کامیابی پر تو تحسین پیش کرتے ہیں لیکن شکست پر دلبرداشتہ ہو جاتے ہیں ،ایسا نہیں ہونا چاہیے بلکہ ہمیں اپنی ٹیم کا حوصلہ بڑھانا چاہیے تاکہ وہ مزید لگن اورجذبے سے کھیلیں اور ہماری توقعات پر پورا اتریں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...