لاہور( این این آئی)تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے سامنے جو ٹارزن بنے ہوتے ہیں ان کی باہر ٹانگیں کانپ رہی ہوتی ہیں،پرامن احتجاج کروڑوں لوگ بھی کریں توان کاحق ہوتا ہے مگر احتجاج میں تشدد آجائے تو وہ احتجاج نہیں دہشتگردی ہوتی ہے۔ایک نجی ٹی وی سے انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ فوادچوہدری کی گفتگو سے اختلاف یا اس کی حمایت کی جاسکتی ہے انہوں نے جو بھی گفتگو کی وہ واضح توتھی ، وزیراعظم کے سامنے جوجوٹارزن بنتے ہیں ان کی باہرٹانگیں کانپ رہی ہوتی ہیں ،وزیراعظم کوبھی کہا جویہاں ٹارزن بنے ہیں ان کی باہرٹانگیں کانپتی ہیں۔سینیٹر فیصل واڈانے کہا کہ جوشخص معاہدہ کرتا ہے وہ اس کاذمہ داربھی ہوتاہے ،یہ کوئی طریقہ نہیں جہاں پھنسے الزامات وزیراعظم پر لگا دیئے ،جی ٹی روڈبند رکھا گیا، پولیس والوں کوشہیدکیاگیاان کاجوابدہ کون ہے؟ ،پرتشدد احتجاج کے راستے بندہونے چاہئیںانہوںنے کہا کہ نورمقدم قتل کیس میں سب کچھ واضح ہیں لیکن تاریخ پرتاریخ ہورہی ہے ،ہمارے ملک کاسسٹم ایسا ہے جو ظلم کرنے والوںکوسپورٹ کرتاہے اچھا ہے تو اپنے سر لیا جاتا ہے براہے تو وزیراعظم کوذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...