دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ دوہفتے میں مکمل گنجائش کے ساتھ کام شروع کردے گا

0
166

دبئی (این این آئی)دبئی کا بین الاقوامی ہوائی اڈا دو ہفتے میں اپنے بند حصوں کو دوبارہ کھول دے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس طرح وہ کووِڈ19 کی وبا کے آغازکے بعد پہلی مرتبہ پوری گنجائش کے ساتھ دوبارہ کام شروع کردے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق الامارات ائیرلائن کے چیئرمین شیخ احمد بن سعید نے دبئی ایئرشو سے دوہفتے قبل ایک پریس بریفنگ میں یہ اعلان کیا ۔دبئی فضائی شو14 نومبر کومنعقد ہوگا۔دبئی کا ہوائی اڈا دنیا کے مصروف ترین بین الاقوامی ہوائی اڈوں میں سرفہرست ہے۔دبئی شہر میں سیاحوں کے عروج کا موسم شروع ہونے کے ساتھ ہی بین الاقوامی مسافروں کی آمدورفت میں اضافہ ہورہا ہے۔یہ سیاحتی موسم آیندہ سال مارچ تک جاری رہے گا۔اس کے علاوہ دبئی ایکسپو2020 اور ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی بھی کررہا ہے، لہذا یہ توقع کی جاتی ہے کہ آیندہ دنوں اورمہینوں میں مزید سیاح اورکرکٹ کے کھیل کے شائقین دبئی کا رخ کریں گے۔شیخ احمد نے کہا کہ متحدہ عرب امارت نے کووِڈ-19کی وبا سے نمٹنے کی مہم میں عوام کی صحت اورفلاح وبہبود کے تحفظ کواولین ترجیح دی ہے اوربحران کے ملکی معیشت پراثرات کو کم سے کم کرنے پر توجہ مرکوز کی ہے۔