طرابلس(این این آئی)لیبیا میں نیلامی میں ایک نایاب شاہین 2,250,000 لیبیائی دینار میں فروخت ہوا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی کرنسی میں یہ رقم ساڑھے چار لاکھ ڈالر بنتی ہے۔ کسی بھی شاہین کی یہ ریکارڈ قیمت ہے اور یہ دنیا کا سب سے مہنگا فیلکن ہے۔ یہ شاہین شکاریوں کے ایک گروپ کو مشرقی شہر طبرق کے جنوب میں شکار کی تلاش کے دوران ملا تھا۔شاہین کی زیادہ قیمت اس کی نایاب نسل کی وجہ سے بتائی جاتی ہے۔اس پرندے کا تعلق بھی شاہین کی اسی نایاب نسل سے ہے اور اسے مقامی سطح پر ابحریہ باس کے نام سے جانا جاتا ہے۔یہ شاہین لیبیا کے ایک تاجر محمد السعداوی نے طبرق شہر میں منعقدہ نیلامی میں 450 ہزار امریکی ڈالر کے برابر رقم میں خریدا۔ اس نیلامی میں شاہین فروشوں اور کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تاجر محمد السعداوی نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ شکاریوں کا ایک گروپ جنوبی طبرق میں اس شاہین کو پکڑنے میں کامیاب رہا۔ اسے مقامی طورپر ابحریہ کہا جاتا ہے۔ پکڑی گئی ایک مادہ شاہین ہے۔ شاہین کی قیمت کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عرب دنیا میں کسی شاہین پرندے کی یہ سب سے بڑی قیمت ہے۔السعداوی نے اس نایاب شاہین کی خصوصیات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کی چوڑائی 16 اور لمبائی بھی 16 سینٹی میٹر ہے۔ اس کا وزن 1250 گرام ہے۔ سینے کی طرف پرندوں کا رنگ سفید ہے اور یہ بہت نایاب ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...