گلاسگو موسمیاتی سمٹ کے دوران امریکی صدر سوئے رہے،ویڈیو وائرل

0
198

گلاسکو(این این آئی)گلاسکو میں موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے ہونے والے عالمی سربراہ اجلاس میں شرکت کے موقع پر امریکی صدرجوبائیڈن کو سوتے پایا گیا۔ اجلاس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے جس میں صدر جوبائیڈن کو سوتے دیکھا جا سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق موسمیاتی تبدیلی سمٹ اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں شروع ہوئی۔ یہ کانفرنس 12 نومبر تک جاری رہے گی۔ اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن آن کلائمیٹ چینج کے زیراہتمام 26ویں سالانہ اجلاس میں دنیا بھر کی 26 ہزار اہم شخصیات شرکت کریں گی۔امریکی صدر جو بائیڈن نے سمٹ کے پہلے سیشن سے خطاب میں کہا کہ موسمیاتی بحران کو روکنے کے لیے جس وسیع ردعمل کی ضرورت ہے اسے دنیا کی معیشتوں کے لیے ایک موقع کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔بائیڈن نے کہا کہ بڑھتی ہوئی تباہی کے درمیان میں نہ صرف امریکا بلکہ ہم سب کے لیے ایک شاندار موقع دیکھ رہا ہوں۔