شاہ سلمان کی جمعرات کو ملک بھرمیں نماز استسقا کی ہدایت

0
201

ریاض (این این آئی)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم تازہ کرنے اور باران رحمت کے حصول کے لیے جمعرات 29 ربیع الاول 1443ھ کو ملک بھر میں نماز استستقا کی ادائی کی تاکید کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شاہی دیوان کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے تاکید کی گئی ہے کہ ملک بھر میں جمعرات کے روز نماز استستقا کا اہتمام کرتے ہوئے سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو تازہ کیا جائے اور اللہ سے باران رحمت کے لیے دعائیں کی جائیں۔ توبہ واستغفار ،ذکر اذکار،صدقات وخیرات، نوافل کا اہتمام، رجوع اللہ اور زیادہ سے زیادہ عبادت کی جائے تاکہ اللہ کی رحمت کے نزول کے دروازے کھل سکیں۔خادم الحرمین الشریفین نے اللہ سے دعا کی کہ وہ اپنے بندوں پر خصوصی فضل وکرم فرماتے ہوئے رحمت کی بارش نازل فرمائے۔خیال رہے کہ سعودی عرب سمیت بعض علاقوں میں کئی ماہ سے موسم خشک ہے اور لوگ بارش کو ترس گئے ہیں۔