روم(این این آئی)بھارتی وزیراعظم مودی کا گلے پڑنا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو پسند نہ آیا،میڈیارپورٹس کے مطابق بڑیب ڑے رہنماوں سے گلے ملنے کے شوقین بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی گلاسگو کانفرنس میں بھی خود پر قابو نہ رکھ سکے۔نریندر مودی اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس سے ایسے گلے ملے کہ گوتریس کے چہرے پر ناگواری واضح ہو گئی۔نریندر مودی نے اس سے پہلے برطانیہ کے وزیرِ اعظم بورس جانسن سے ملاقات کی تھی۔کورونا وائرس کی وبا کے باوجود سماجی فاصلے کا خیال نہ رکھتے ہوئے مودی اپنا منہ تک اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس کے قریب لے گئے۔اس فعل سے گوتریس نے ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے نریندر مودی کو آہستہ سے پیچھے کر دیا۔واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ کے زیرِ اہتمام اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں موسمیاتی کانفرنس کوپ 26 جاری ہے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...