اسلام آباد(این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے پیشگوئی کی ہے کہ بھارت کی ٹیم اپنے اگلے میچ میں بھی فتح کا مزہ نہیں چکھ سکے گی۔ ایک انٹرویومیں انہوںنے بھارت پر ورلڈکپ میچز میں ناقص کارکردگی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت ٹاس ہار گیا تو افغانستان سے بھی ہار جائے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز اپنے یوٹیوب چینل پر جاری ویڈیو میں شعیب اختر نے کہا تھا کہ اگر بھارت ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا تو یہ ٹورنامنٹ پھیکا پڑ جائے گا۔واضح رہے کہ ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کی کرکٹ ٹیم اب تک کسی میچ میں کامیابی حاصل نہیں کرسکی ۔کرکٹ کے عالمی مقابلے میں بھارت نے پہلے پاکستان سے 10 وکٹوں سے شکست کھائی پھر نیوزی لینڈ نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...