صنعائ(این این آئی)عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے تزویراتی اہمیت کے حامل شہرمآرب کے نواحی علاقوں میں حوثی ملیشیا کے خلاف فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں اور گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران میں فضائی بمباری کے نتیجے میں 115 حوثی جنگجو ہلاک ہوگئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے حالیہ ہفتوں کے دوران میں عرب اتحاد کے فضائی حملوں میں اپنے بھاری جانی نقصان کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا اور اس نے ماضی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے خاموشی اختیارکررکھی ہے۔عرب اتحاد نے ایک بیان میں کہاکہ لڑاکا طیاروں نے مآرب شہر کے جنوب میں 50 کلومیٹر دور واقع قصبے الجوبہ میں حوثی ملیشیا کی گاڑیوں اور ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔اس کے علاوہ شہر سے 30 کلومیٹرشمال مغرب میں واقع قصبے الکسارا میں بھی فضائی حملے کیے ہیں جن کے نتیجے میں حوثی ملیشیا کے 115جنگجومارے گئے ہیں اور ان کی 14 گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...