کراچی (این این آئی) ڈرامہ سیریز ‘خْدا اور محبت’ کے سیزن 3 میں ماہی کا مرکزی کردار ادا کرنے والی خوبرو اداکارہ اقرا عزیز نے کہا ہے کہ اْنہیں یاسر حسین کی بیوی ہونے پر فخر ہے۔اقرا عزیز نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر یاسر حسین کے ہمراہ اپنی نئی تصویر شیئر کی جوکہ حال ہی میں ہونے والے’آئپا ایوارڈز’ کے دوران لی گئی تھی۔تصویر شیئر کرتے ہوئے اقرا عزیز نے آئپا ایوارڈز میں یاسر حسین کی میزبانی اور اْن کی اپنے کام سے لگن کی تعریف کی۔اقرا عزیز نے اپنی پوسٹ کے کیپش میں یاسر حسین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ‘تم میری محبت ہو، مجھے تمہاری بیوی ہونے پر بہت فخر ہے۔اداکارہ نے کہا کہ ‘میں نے ایسی لگن کبھی نہیں دیکھی، آپ کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی لیکن پھر بھی آپ نے اپنے طور پر سب بہترین کیا، شو کی میزبانی بڑی آسانی سے کی، لوگوں کو ہنسایا اور کسی کو یہ معلوم نہیں ہوا کہ آپ پر کیا گزر رہی ہے۔اْنہوں نے یاسر کے الفاظ یاد کرتے ہوئے کہا کہ میں اب سمجھ گئی ہوں کہ ان کا کیا مطلب ہے جب وہ کہتے ہیں، ‘شو مسٹ گو آن۔اقرا نے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہمیشہ ایسے ہی رہنا۔واضح رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں رواں سال جولائی میں ہی بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اْنہوں نے کبیر حسین رکھا۔بیٹے کی پیدائش کی اطلاع یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام پیغام کے ذریعے دی تھی۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...