ماحولیاتی کانفرنس میں غیر حاضری، جوبائیڈن کی چینی اور روسی صدور پر کڑی تنقید

0
218

واشنگٹن(این این آئی)جوبائیڈن نے چین اور روس کے صدور کی ماحولیاتی کانفرنس میں غیر حاضری پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایاہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا کے صدر جوبائیڈن نے ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق کانفرنس میں چینی اور روسی ہم منصب کے بذات خود شریک نہ ہونے پر شدید تنقید کرتے ہوئے حیرت ظاہر کی کہ اتنا بڑا اشو ہونے کے باوجود دونوں ملکوں کے سربراہ کیسے راہ فرار اختیارکرسکتے ہیں۔اس موقع پر امریکی صدر نے چین کے ساتھ رویہ نرم کرنے کی مشروط پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ ماحولیاتی امور پر مزید اقدامات کے لیے تیار ہو تو امریکا چین کے معاملے پر نرم رویہ اختیار کرلے گا۔