بیجنگ(این این آئی )امریکی انٹرنیٹ سروسز کمپنی یاہو نے کہا ہے کہ اس نے چین سے اپنی سروسز ختم کردی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یاہو نے ای میل پر دیے گئے ایک بیان میں کہا کہ چین میں چیلنجنگ کاروبار اور قانونی ماحول کو تسلیم کرتے ہوئے ہاہو کی سروسز چین سے مزید قابل رسائی نہیں رہیں گی۔کہا گیا کہ یاہو اپنے صارفین کے حقوق اور مفت اور کھلے انٹرنیٹ کے لیے پرعزم ہے، ہم اپنے صارفین کے تعاون کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔یہ اقدام امریکی گیمنگ کمپنی ایپک کے اعلان کے چند روز بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ دنیا کی سب سے بڑی گیمنگ مارکیٹ پر سخت پابندیاں عائد کیے جانے پر اپنا مقبول گیم فورٹناائٹ بند کر دے گا۔چین نے معیشت پر اپنے کنٹرول کو سخت کرنے کی مہم میں متعدد صنعتوں پر وسیع پیمانے پر ریگولیٹری کریک ڈان کا آغاز کیا ہے جس کا نقصان ٹیکنالوجی اداروں کو ہورہا ہے۔حالیہ دنوں میں امریکا میں مقیم متعدد کمپنیوں نے چین سے اپنی بڑی سروسز واپس لے لی ہیں، مائیکروسافٹ نے اکتوبر میں اپنے کیریئر پر مبنی سوشل نیٹ ورک لنکڈ اِن کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...