دبئی (این این آئی )دبئی ایکسپو 2020کے منتظمین نے بتایا ہے کہ دنیا کے سب سے بڑے ثقافتی وتجارتی میلے کے پہلے ماہ کے دوران 23 لاکھ 50 ہزار افراد نے ایکسپو میں شرکت کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق یکم اکتوبر سے 31 اکتوبر کے دوران ایکسپو میں آنے والے افراد میں سے صرف 28 فی صد کی عمر 18 سال سے کم ہے مگر یہ شرح ایکسپو کے سکول پروگرام کے دوران بڑھ جائے گی۔ایکسپو کے شرکا میں 17 فی صد افراد بیرون ملک سے آئے تھے جن میں 185 ممالک کے افراد شامل تھے۔ بیرون ملک سے آنے والے مہمانوں میں بھارت، جرمنی، فرانس، سعودی عرب اور برطانیہ سر فہرست رہے ہیں۔ایکسپو کے شرکا میں سے 53 فی صد کے پاس ایکسپو کے مکمل دورانیے کے لئے سیزن پاس جبکہ 27 فی صد کے پاس 30 دن کا ملٹی پاس ہے۔ اس کے علاوہ 20 فی صد افراد نے ایک دن کے پاس پر ایکسپو میں شرکت کی۔ایکسپو کے ایونٹ کے دوران اب تک 1938 سرکاری ملازمین جن میں سربراہان مملکت، وزرا اور سفیروں سمیت دیگر سرکاری ملازمین شامل ہیں، نیشرکت کی ہے۔دبئی ایکسپو میں 192 ممالک کے پویلین بنائے گئے ہیں جو کہ تمام معروف رہے ہیں۔ ان میں سب سے بڑے پویلینز میں سے ایک سعودی عرب کے ایونٹ میں اب تک 5 لاکھ افراد تشریف لا چکے ہیں۔ایکسپو 2020 کے دوران 11 لاکھ لوگوں نے دبئی میٹرو کے ذریعے سے سفر کرتے ہوئے ایکسپو میں شرکت کی۔ایکسپو کے پہلے ماہ کے دوران 6 لاکھ 95 ہزار افراد نے ایکسپو پاسپورٹ حاصل کر لیے تھیجن پر پویلین کے وزٹ کے دوران اسٹامپ لگائی جاتی ہے۔ایکسپو کے پہلے ماہ کے دوران 5610 باضابطہ ایونٹس کا انعقاد بھی کیا گیا ہے جو کہ شرکامیں مقبول رہے ہیں۔اس ایک ماہ کے دوران دبئی ایکسپو کے ورچوئل سیاحوں کی تعداد بھی 1 کروڑ 28 لاکھ تک رہی۔دبئی ایکسپو 2020 31 مارچ 2021 تک جاری رہے گا جس میں دبئی کے موسم میں بہتری آنے کے ساتھ ساتھ شرکا کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایکسپو 2030 کی میزبانی حاصل کرنے کے لئے باضابطہ درخواست دے دی ہے۔ سعودی عرب کے علاوہ اٹلی، روس، جنوبی کوریا اور یوکرین بھی 2030 ایکسپو کی میزبانی کی خواہش رکھنے والوں میں شامل ہیں۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...