پلندری (این این آئی)آزاد کشمیر کے علاقے ضلعی سدھنوتی میں مسافر بس کھائی میں جا گری، حادثے میں 23 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔ بدقسمت مسافر کوچ منجیاڑی کے قریب حادثے کا شکار ہوئی ـمسافر کوچ ضلع سدھنوتی سے کوٹلی آرہی تھی کہ منجیاڑی کے قریب گہری کھائی میں گرگئی،جاں بحق ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ـمیڈیا رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر کے ضلع سدھنوتی میں مسافر بس گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 23 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے، جن میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوںمیں اضافے کا خدشہ ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر کوچ ضلع راولاکوٹ سے کوٹلی آرہی تھی کہ منجیاڑی کے قریب گہری کھائی میں گرگئی،مسافر بس میں کل 30 افراد سوار تھے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور آپریشن شروع کردیا گیا، حادثے میں 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ 16 افراد نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑا، لاشوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال بلوچ پہنچادیا گیا ۔ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے ٹریفک حادثے میں جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا۔ سردار عبد القیوم نیازی نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور انتظامیہ کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک حادثے میں جانی نقصان کا سن کر دل دکھی ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...