عوام کی تکالیف کا تدارک عمران خان کی پہلی ترجیح ہے،چوہدری فواد حسین

0
246

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہاہے کہ عوام کی تکالیف کا تدارک عمران خان کی پہلی ترجیح ہے۔ چوہدری فواد حسین نے اپنے بیان میں کہاکہ وہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔ وفاقی وزیر نے قوم سے خطاب میں ملکی تاریخ کے بڑے عوامی ریلیف پیکج کا اعلان کے حوالے سے بھی بتایا وفاقی وزیر نے کہاکہ یہ پیکج عوام کی مشکلات میں کمی اور ان کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔