اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لانے کیلئے 1400 سال قبل ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مرتب کردہ شاندار روایات پر عمل کرنا ہوگا،ہمیں جدید ذرائع ابلاغ بالخصوص سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے نوجوانوں کو غیر اخلاقی اجنبی ثقافت کے حملے سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ بدھ کو رحمت اللعالمین اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں اپنے معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لانے کے لیے 1400 سال قبل ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مرتب کردہ شاندار روایات پر عمل کرنا ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں جدید ذرائع ابلاغ بالخصوص سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے نوجوانوں کو غیر اخلاقی اجنبی ثقافت کے حملے سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ رحمت للعالمین اتھارٹی کے قیام کا مقصد ہماری نوجوان نسل میں اخلاقی اقدار کو بیدار کرنا ہے جسے انٹرنیٹ کے اس دور میں ہر طرح کے غیر اخلاقی مواد تک آن لائن رسائی حاصل ہے۔وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ تحقیق کے ذریعے اس بات کا تعین کریں کہ کس طرح ہمارے ٹیک سیوی نوجوانوں کی کردار سازی کو مؤثر طریقے سے یقینی بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے سیرت طیبہ کی شاندار تعلیمات کی روشنی میں سکول، کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر طلباء کو تعلیم دینے کے لیے نصاب میں تبدیلیاں متعارف کرانے پر زور دیا
مقبول خبریں
اسلام آباد شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے لیے بین الاقوامی مہمانوں کے...
اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے )محمد علی رندھاوا نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد شنگھائی تعاون تنظیم...
ایس سی او اجلاس کی میزبانی پاکستان کے لیے عالمی سطح پر ایک اہم...
اسلام آباد (این این آئی)شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کی میزبانی پاکستان کے لیے عالمی سطح پر ایک اہم سفارتی کامیابی...
عدالتی اصلاحات کیلئے سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی میں اتفاق رائے پایا...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ عدالتی اصلاحات کے لئے سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ سول...
پاک چین سدابہار تزویراتی تعاون وشراکت داری علاقائی امن اورخوشحالی کیلئے سنگ میل ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمدشہبازشریف نے کہاہے کہ پاک چین سدابہار تزویراتی تعاون وشراکت داری علاقائی امن اورخوشحالی کیلئے سنگ میل ہے۔پیرکوسماجی رابطہ...
حکومت پی ٹی آئی رہنماؤں کی انکے قائد سے ملاقات کروائے ، خواجہ سعد...
لاہور(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت کو پی ٹی آئی رہنماؤں اور ان کے...