اسلام آباد(این این آئی)حکو مت نے سمندر پار پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے وفاقی اداروں میں سہولت کار افسران مقرر کرنے کا حکم دیدیا ۔ بدھ و زیر اعظم نے ہدایت کی کہ 39وفاقی ڈویژنز میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے سہولت کار افسر مقرر کیا جائے۔وزیراعظم نے13 وزارتوں کے 34 ذیلی اداروں میں خصوصی سیکشن اور ڈیسک قائم کرنے کا بھی حکم دیا ۔وزیراعظم کی ہدایت پر وزیراعظم ڈلیوری یونٹ کی متعلقہ وزارتوں کو ہدایات جاری کیں ۔ وزیر اعظم نے بتایاکہ سہولت کار افسران گریڈ 19سے کم نہیں ہوں گے،وزارتیں سہولت کار افسران کی تعیناتی کو نوٹیفائی کریں۔ مراسلہ میں کہاگیا کہ مخصوص سیکشن اور ڈیسک کے قیام کا بھی باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کیاجائے ،وفاقی ادارے سہولت کی فراہمی سے متعلق آگاہی کے لیے وزارت خارجہ، وزارت سمندر پار پاکستانی اوراطلاعات کو معلومات فراہم کریں۔ وزیر اعظم آفس کے مطابق اقدام کا مقصد سمندر پار پاکستانیوں کو دفاتر میں درپیش مسائل کا ازالہ کرنا ہے۔وزیراعظم آفس کے مطابق تمام ڈویژنز 21 روز میں کاروائی مکمل کر کیرپورٹ دیں۔وزیر اعظم آفس کے مطابق اقدام سے سمندر پار پاکستانیوں کے لئے خدمات کی فراہمی اور دیگرامور سے متعلق آگاہی میں معاونت میسر ہوگی۔وزیراعظم آفس کے مطابق وزارت خارجہ،اوورسیز پاکستانی اوراطلاعات و نشریات اپنے طور پر بھی سہولت کی آگاہی دیں
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...