وزیراعظم آزاد کشمیر بس حادثے میں جانی نقصان پر اظہارِ تعزیت، امدادی کارروائیاں تیز کر نے کی ہدایت

0
323

مظفرآباد(این این آئی)وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے بلوچ ٹریفک حادثے میں جانی نقصان پر اظہارِ تعزیت کیا ہے ۔ اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہاکہ ٹریفک حادثے میں جانی نقصان کا سن کر دل دکھی ہے۔وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے انتظامیہ کو امدادی کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی