سردار تنویر الیاس کا بلوچ آزاد کشمیر میں کوسٹر حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار

0
291

اسلام آباد (این این آئی)سینئر وزیر آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے بلوچ آزاد کشمیر میں کوسٹر حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں سردار تنویر الیاس نے کہاکہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع کا سن کر دکھ ہوا،دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔سردار تنویر الیاس نے کہاکہ زخمیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی،اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے