لاہور( این این آئی)افغانی شاہ رخ خان نے اپنے ملک سے بھاگ کر پاکستان میں پناہ لے لی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں افغان اداکار فرہاد خان نے اپنی آپ بیتی سنائی۔افغان اداکار نے بتایا کہ افغانستان میں کئی شوبز ستارے مارے جاچکے اور بہت سے خطرے میں ہیں،لٹیروں کے خوف سے کافی فنکارفرار ہوئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر قدم رکھا تو سکون آیا، پہلے طالبان نہیں ،ان کے بھیس میں لٹیرے آئے تھے۔اداکار نے بتایا کہ میں نے فلمی کریئر کی شروعات ترکی سے کی تھی وہاں شوز میں شاہ رخ کی نقل کرتا تھا ان کے ڈائیلاگ بولتا تھا پھر وہیں ایک ہدایتکار نے مجھے دو ڈراموں میں اداکاری کا موقع دیا جہاں سے افغانی شاہ رخ خان کا ٹائٹل ملا۔انہوں نے بتایا کہ افغانستان کے حالات خراب ہونے کے بعد سے وہاں فنکاروں کوجینے نہیں دیا جارہا فنکار گھروں میں چھپے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ طالبان کے کنٹرول سے پہلے میری دو فلمیں افغانستان میں ریلیز ہوئیں جبکہ ایک فلم 70 فیصد مکمل ہوچکی تھی لیکن وہ ادھوری ہی رہ گئی ۔
مقبول خبریں
کراچی’ عمارت گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری، جاں بحق افراد کی تعداد 17...
کراچی(این این آئی) لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں 7 خواتین اور ایک بچے سمیت 17 افراد جاں...
پاکستان اورامریکا کے درمیان تجارتی معاہدے پر بڑی پیش رفت
اسلام آباد/واشنگٹن(این این آئی) پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کے حالیہ دور میں ایک اہم مفاہمتی معاہدہ طے پا گیا ہے، جو...
حکومت کا چینی 190 روپے کلو فروخت ہونے کا اعتراف
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے بیشتر شہروں میں چینی کی 190 روپے کلو میں فروخت کا اعتراف جبکہ قلت پوری کرنے کیلیے 5 لاکھ...
روس کا افغان حکومت کو تسلیم کرنا ایک مثبت پیش رفت ہے،مولانا خزیمہ سمیع...
اکاوڑاخٹک(این این آئی)روس کا امارتِ اسلامی افغانستان کو تسلیم کرنے کی خیرمقدم اور اسرائیل کے حالیہ جارحانہ اقدامات اور عالمی خاموشی پر شدید مذمت(مولانا...
پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے ریسلر دین محمد انتقال کرگئے
لاہور(این این آئی)پاکستان کے لیے بین الاقوامی کھیلوں میں پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے ریسلر دین محمد انتقال کرگئے۔ریسلر دین محمد کی عمر 100...