خواتین اداکارائیں اور گلوکارائیں بھرپور گھر گرہستی کرتی ہیں’شبنم مجید

0
177

لاہور( این این آئی) گلوکارہ شبنم مجید نے کہا ہے کہ مجھے اپنے ہاتھ سے بنے ہوئے کھانے پسند ہیںاورہرممکن کوشش ہوتی ہے کہ باہر سے کھانا نہ منگوائوں،پاکستانی کھانوں کے ساتھ چائنیز ڈشزبھی بنا لیتی ہوں اور اس میں مہارت حاصل کررکھی ہے۔ ایک انٹر ویو میں شبنم مجید نے کہاکہ شوبز سے وابستہ خواتین اداکارائیں اور گلوکارائیںبھی اپنے گھر کو پورا وقت دیتی ہیں بلکہ بھرپور گھر گرہستی کرتی ہیں ۔ کچھ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ شوبز کے لوگ صرف باہر کی دنیا میں مصروف رہتے ہیں حالانکہ ایسا نہیںہے ۔ شبنم مجید نے کہا کہ میں اپنی فنی مصروفیات کے ساتھ ساتھ اپنے گھر کوبھی پورا وقت دیتی ہوںبلکہ کھانا بنانے سمیت گھر کے زیادہ ترکام اپنے ہاتھوںسے کرتی ہوں۔