لاہور(این این آئی)کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری عوام کل ( منگل )یومِ سیاہ منائیں گے۔ اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا مقصدعالمی برادری کو یہ پیغام دینا ہے کہ وہ اپنے مادرِ وطن پر غیر قانونی اور غاصبانہ بھارتی قبضے کو مسترد کرتے ہیں۔ یومِ سیاہ منانے کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس ، حریت فورم اور دیگر آزادی پسند تنظیموں نے دی ہے۔اس دن کی مناسبت سے بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں مکمل ہڑتال ہوگی۔بھارت نے 27اکتوبر1947کو برصغیر کے تقسیم کے فارمولے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اور کشمیریوں کی خواہشات کے برعکس جموں و کشمیر میں اپنی فوج اتار کر اس پر ناجائز قبضہ کیا تھا۔پاکستان کے مختلف مقامات پر بھی اس دن کی مناسبت سے تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا اور ریلیاں نکالی جائیں گی ۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...