لاہور( این این آئی )فرانس میں گستاخانہ خاکے لگانے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی ۔ مسلم لیگ(ن)کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ امت مسلمہ فرانسیسی صدر کے رویے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتی ہے ،فرانس میں لگائے گئے توہین آمیر خاکوں کی وجہ سے تمام مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں،پیارے نبی محمد ۖکی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،فرانسیسی سفیر کو فوری ملک بدر کیا جائے اورفرانس کے ساتھ فوری سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں ۔ وفاقی حکومت اقوام متحدہ کے سامنے اس مسئلے کو اٹھانے کے لئے اقدامات کرے ۔
مقبول خبریں
24نومبر کے احتجاج پراعتراض نہیں اگر وہ پر تشدد ہوا تو ذمہ داری پی...
سکھر(این این آئی) سابق قائدحزب اختلاف وزیرپیپلزپارٹی کے سینئررہنما سیدخورشیداحمد شاہ نے کہاہے کہ 24 نومبر کے احتجاج پراعتراض نہیں اگر وہ پر...
بلائنڈ T20 ورلڈ کپ، سری لنکااورجنوبی افریقہ ٹیم پاکستان پہنچ گئیں
لاہور(این این آئی)بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے سری لنکا اورجنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیمیں پاکستان پہنچ گئی ہیں۔سری لنکا بلائنڈ کرکٹ ٹیم...
بھارتی کرکٹ شائقین پاکستانی عظیم کھلاڑیوں کے دیوانے نکلے
نئی دہلی (این این آئی)انڈین پریمیئر لیگ میں پاکستان کے موجودہ سپراسٹار کرکٹرز کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے بولی لگائی گئی ہے۔بھارتی ویب...
محبت اگر مل جائے تو برائیاں نظر آنے لگ جاتی ہیں، فائزہ گیلانی
لاہور(این این آئی)اداکارہ فائزہ گیلانی کا کہنا ہے کہ محبت اگر مل جائے تو اس میں برائیاں نظر آنے لگ جاتی ہیں۔شوبز انڈسٹری...
اے آر رحمٰن کی طلاق کے بعد انکی گٹارسٹ کا بھی اپنے شوہر سے...
ممبئی (این این آئی)آسکر یافتہ بھارتی معروف موسیقار اور گلوکار اے آر رحمٰن کی جانب سے طلاق کے اعلان کے بعد ان کی بینڈ...