اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ حکومت سازگار کاروباری پالیسیوں کے ذریعے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے، صنعتیں ترقی کریں گی تو ملک آگے بڑھے گا،منافع بخش کمپنیوں کو اپنے ورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ کرنا چاہیے۔انٹرپرینیور آرگنائزیشن کے وفد سے ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے تحت حکومت نے ملک میں صنعتی انقلاب کے لئے نمایاں اقدامات اٹھائے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت سازگار کاروباری پالیسیوں کے ذریعے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ سابقہ دور میں ڈی انڈسٹرلائزیشن ہو رہی تھی، پی ٹی آئی کی حکومت نے اقتدار میں آتے ہی ملک میں ڈی انڈسٹرلائزیشن روکنے کیلئے اقدامات اٹھائے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے جہاں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں اور کاروباروں کو تحفظ حاصل ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں کورونا وبائ کے بعد دنیا کو درپیش معاشی صورتحال کا تفصیل سے ذکر کیا، ہمارا یقین ہے کہ صنعتیں ترقی کریں گی تو ملک آگے بڑھے گا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ملکی معاشی ترقی میں کاروباری اداروں کا اہم کردار ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ کاروباری ادارے بڑی تعداد میں ملازمتیں مہیاء کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کی جی ڈی پی میں نمایاں حصہ لیتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ملک میں صنعتی سرگرمیوں کے فروغ پر بھرپور توجہ دی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری بڑھی ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...