اسلام آباد (این این آئی)انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن پاکستان کو 761.5ملین کی تجارتی فنانسگ دے گا ۔انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن اور وزارت اقتصادی امور کے درمیان تجارتی فنانسنگ کے لیے اتفاق ہوگیا ،پاکستان کے لیے یہ فنانسنگ 3 سال کے لیے 4.5 بلین امریکی ڈالر کی فنانسنگ ونڈو کا حصہ ہے،انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن کی فنانسگ تیل اور گیس کی درآمد کے لیے استعمال کی جائے گی ،پی پی ایل ، پارکو اور پی ایس او یہ مراحبہ فنانسگ استعمال کریں گی ۔ وفاقی وزیر عمر ایوب نے بتایاکہ مضبوط معاشی بحالی اور زیادہ مانگ کی وجہ سے، فنانسنگ کو 300 ملین سے بڑھا کر 761.5 ملین کیا گیا، وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے کہاکہ فنانسنگ سے شرح مبادلہ پر دبائو کم کرنے اور غیر ملکی کرنسی کے ذخائر کو مستحکم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوںنے کہاکہ آئی ٹی ایف سی کی فنانسنگ کی سہولت پاکستان کی مضبوط معاشی بحالی پراعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔ دونوں جانب سے 4.5 بلین امریکی ڈالر کی فنانسنگ ونڈو کے بہترین استعمال کے لیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...