کراچی (این این آئی) ترک سیریز ‘ارطغرل غازی’ کے اہم کردار ترگت اور بامسی پاکستان آگئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں ترک اداکاروں نے پاکستان آمد پر عدنان صدیقی اور اعجاز اسلم سے ملاقات کی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گورنر ہاوس میں پریس کانفرنس کی جہاں اداکاروں پر مشتمل ترکی کا وفد موجود تھا۔ بامسی اور ترگت نے گورنرسندھ سے ملاقات میں بریانی کھانے کی فرمائش کرڈالی۔ترگت کا کردار ادا کرنیوالے اداکار ولیم کا کہنا تھا کہ میں کراچی آکر بہت خوش ہوں، خاص طور پر بریانی کھانے کیلئے، جس پر گورنر سندھ نے کہا کہ اگر آپ مرچیں برداشت کر سکتے ہیں تو بریانی ضرور کھلائیں گے۔ ترک اداکار نے مزید کہا کہ پاکستان کے لوگ محبت کرنیوالے ہیں، پاکستانیوں سے مل کر اچھا لگا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...