تہران(این این آئی)اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے ایرانی حکومتی نظام کو پوری دنیا کے لیے تزویراتی خطرہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کر لیا تو پھر مشرق وسطی کے تمام ممالک جوہری بن جائیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بینیٹ ”جوہری ایران کے خلاف اتحاد”کے عنوان سے ایک کانفرنس میں گفتگو کر رہے تھے۔ یہ کانفرنس انٹرنیٹ کے ذریعے منعقد کی گئی تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کا جوہری وجود اسرائیل کے مفاد میں نہیں ہے اور اس کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔ بینیٹ نے زور دیا کہ ہمیں ایران پر دبا جاری رکھنا چاہیے اس سلسلے میں اپنی کوششوں کو یکجا کرنا چاہیے۔