لاہور (این این آئی) مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہاہے کہ پنجاب میں چینی،گندم ،سبزیاں وافر مقدار میں موجود ہیںلیکن حکومتی سرپرستی میں مافیا نے تمام خوردنی اشیاذخیرہ کی ہوئی ہیں۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ مارکیٹ میں سوچی سمجھی پلائننگ کے تحت چینی،آٹے اور دیگر اشیاکی قلت پیدا کی جارہی ہے۔عثمان بزدار کے کچن میں تلور اورغریب کے کچن میں دال بھی نہیں پک رہی،علیم خان کے استعفے کے بعد خوراک کا محکمہ لاوارث ہے۔ڈیڑھ ماہ سے پنجاب کا کوئی وزیر خوراک نہیں ہے۔عثمان بزدار اور انکی 46رکنی کابینہ عوام کی غربت کا مذاق اڑارہے ہیں۔چھ ماہ سے پنجاب میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال ہیں۔پچاس مجسٹریٹ کا کام جب دو مجسٹریٹ سے لیا ائے گا تو منافع خور کیسے قابو میں آئیں گے۔انہوںنے کہاکہ جادو ٹونے سے صرف کرسی بچ سکتی ہے مہنگائی کنٹرول نہیں ہوسکتی۔عثمان بزدار جیسا بوجھ اب پنجاب مزید برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتا۔
مقبول خبریں
وفاقی حکومت کی بھارتی حملوں سے نقصانات کی رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے بھارتی حملوں سے نقصانات کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سیکرٹریٹ...
محسن نقوی کی بھارتی حملے میں زخمی محنت کش توقیر عباس کی عیادت
راولپنڈی(این این آئی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھارتی ڈرون حملے میں زخمی محنت کش توقیر عباس کی عیادت کی ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی...
آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 23 لاکھ ڈالرز موصول
کراچی (این این آئی)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 23 لاکھ ڈالرز موصول ہو گئے۔اسٹیٹ بینک...
سعودی سفارت کاری نے ثابت کیا یہ عقل اور حکمت کی آواز ہے، شام
دمشق(این این آئی )سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی درخواست پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شام پر عائد پابندیاں...
سٹار لنک کے استعمال کی اجازت پر سعودی عرب کامشکور ہوں،ایلون مسک
ریاض ، نیویارک(این این آئی)امریکی کاروباری شخصیت ٹیسلا اور ایکس اے آئی کے بانی ایلون مسک نے کہا کہ وہ سٹار لنک کے استعمال...