سعودی عرب کو اسلحہ اور میزائل کی فروخت کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں، پینٹاگان

0
340

واشنگٹن (این این آ)امریکی وزارت دفاع سعودی عرب کو ہتھیار اور میزائل فروخت کرنے سے متعلق امریکی وزارت خارجہ کے فیصلے کی حمایت کرتی ہے۔یہ بات پینٹاگان کے ترجمان نے عرب ٹی وی کو دیے گئے بیان میں بتائی۔انہوں نے بتایاکہ وزارت خارجہ نے جس ممکنہ ڈیل کی منظوری دی ہے اس میں فضا سے فضا میں مار کرنے والے AIM-120C نوعیت کے 280 میزائل شامل ہیں۔ ان کی قیمت 65 کروڑ ڈالر کے قریب ہے۔