اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ قومی معاملات اور آئین و قانون کی بالادستی کیلئے وکلاء برادری رہنمائی کرے، بار ایسوسی ایشنز سیاسی جماعتوں کو بڑی اصلاحات پر قریب لانے میں کردار ادا کر سکتی ہیں، انتخابی اصلاحات، نیب آرڈیننس سمیت دیگر اہم قانون سازی میں وکلاء اور بار ایسوسی ایشن کے کردار کا خیر مقدم کریں گے، نیب آرڈیننس کو چیلنج کرنے کی بجائے اصلاحات تجویز کریں، بار اور بینچ کے درمیان وکلاء پل کا کردار ادا کرتے ہیں، اس کردار کو قومی معاملات میں بھی اپنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون کی قیادت میں نومنتخب عہدیداران سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ معاشرے میں قانون کی بالادستی کے لئے وکلاء برادری کو اپنا کردار ادا کرتے رہنا چاہیے، بار ایسوسی ایشنوں کو عدلیہ میں زیر التواء مقدمات جلد نمٹانے کے لئے اپنی کاوشیں بروئے کار لانا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کے بغیر ترقی یافتہ معاشرے کا قیام ممکن نہیں، ہم وکلاء برادری کو درپیش مسائل حل کریں گے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ وکلاء برادری کی فلاح بہبود ہماری اولین ترجیح ہے، حکومت اس ضمن میں ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران کو حالیہ انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اور اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری محمد احسن بھون نے کہا کہ عدلیہ کی بقاکے لئے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے، وکلائ برادری نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، انشاء اللہ اس پر پورا اتریں گے، اہم عدالتی اصلاحات کی ضرورت ہے، حکومت اور اپوزیشن سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر بڑی اصلاحات کیلئے آگے بڑھیں
مقبول خبریں
بلوچستان میں قتل ہونے والے 9 پنجابی مسافروں کی نعشیں آبائی علاقوں کو روانہ
ژوب(این این آئی)بلوچستان میں ایک بار پھر امن دشمنوں نے وار کر دیا، سرہ ڈاکئی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے9معصوم شہریوں...
سپریم کورٹ کا پی ٹی سی ایل پنشنرز کے حق میں فیصلہ، 90 دن...
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ٹی سی ایل کے سابق ملازمین کے پنشن کیس پر فیصلہ سنا دیا، تین...
9 مئی کیس، شاہ محمود قریشی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد(این این آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی ودیگر کے خلاف 9 مئی کیس کی...
پاکستان اور روس کے درمیان اسٹیل ملز کی بحالی کا معاہدہ طے پا گیا
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان اور روس کے درمیان اسٹیل ملز کی بحالی کا معاہدہ طے پا گیا۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کے معاون...
بڑھتی ہوئی آبادی وسائل اور نظام حکمرانی پر زبردست دباؤ ہے، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں نوجوانوں کی بڑی آبادی ایک غیر معمولی موقع ہونے کیساتھ ایک...