کراچی(این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے تعمیراتی مراعاتی پیکیج سے فائدہ اٹھانے کیلئے کراچی کی61تعمیراتی کمپنیوں سمیت مجموعی طور پر رجسٹرڈ تعمیراتی کمپنیوں کے پراجیکٹس کی تعداد 135تک پہنچ گئی ہے ۔ایف بی آرکی جاری کردہ فہرست کے مطابق اب تک135پراجیکٹس ایف بی آر میں رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جن کی مالیت67 ارب سے زائد بنتی ہے جب کہ 100سے زائد کمپنیوں کے 100ارب روپے سے زائد مالیت کے تقریبا110 تعمیراتی منصوبوں کی رجسٹریشن منظوری کے مرحلے میں ہے ۔ایف بی آر کے مطابق اسکیم کے تحت پراجیکٹ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2020 ہے ،اب تک سب سے زیادہ تعمیراتی منصوبے کراچی کے ہیں جب کہ اس کے بعد لاہور ،اسلام آباد،راولپنڈی،فیصل آباد اور دیگر شہروں کے رجسٹرڈتعمیراتی منصوبے شامل ہیں۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...