کراچی(این این آئی)وزارت صنعت و پیداوار نے اسٹیل مل کے ٹرانزیکشن اسٹرکچر پر اعتراضات اٹھا دیئے ہیں، جس میں ادارے کی قیمتی اراضی دیگر صنعتوں کو دینے کی تجویز بھی شامل ہے ، دریں اثنا اسٹیک ہولڈرز گروپ کے کنوینر ممریز خان نے کہاکہ اسٹیل مل کے ٹرانزیکشن اسٹرکچر میں ملازمین اور ادارے کے دیگر اسٹیک ہولڈرز کے مفادات کا خیال رکھنے کے بجائے من پسند افراد کو نوازنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق نجکاری کمیشن کی جانب سے اسٹیل مل کیلئے تشکیل دی گئی ٹرانزیکشن کمیٹی نے اسٹیل مل کی زیر نگرانی ایک ذیلی کمپنی بنا کر ادارے کے تمام معاملات اور اثاثہ جات اس ذیلی کمپنی کے سپرد کرنے اور بعدازاں اکثریتی حصص مذکورہ نئی ذیلی کمپنی کو فروخت کرنے کی تجویز پیش کی ہے جبکہ دوسری تجویز میں ادارے کو 30سال کی رعایتی/لیز پر نجی شعبے کو حوالے کرنے کا کہا گیا ہے
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...