واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکا مصر کے ساتھ ایران کے مذموم عزائم کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ ہم مصر کے ساتھ مل کر ایران کے مذموم عزائم کا مقابلہ کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں مصری وزیر خارجہ سامح شکری کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے ایران کے معاملے پر قاہرہ کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے لیبیا سے غیر ملکی افواج اور کرائے کے فوجیوں کو نکالنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے لیبیا کے انتخابات اگلے دسمبر میں شیڈول کے مطابق کرانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔سوڈان میں جاری تازہ سیاسی پیش رفت کے بارے میں بات کرتے ہوئے بلنکن نے سوڈان میں ہنگامی حالت کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے سوڈان میں عبوری مرحلے کو اس کے درست ٹریک پر واپس لانے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے انسانی حقوق کے حوالے سے مصر کی حکمت عملی کے اعلان کا خیر مقدم کیا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...