افغانستان کی امداد بحال نہیں ہوسکتی، ورلڈ بینک چیف

0
262

کابل(این این آئی)سربراہ عالمی بینک نے افغانستان کی روکی گئی امداد بحال کرنے کا امکان رد کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ورلڈ بینک چیف ڈیوڈ مالپاس نے کہاکہ افغانستان کی تباہ حال معیشت میں کام کرنے کا تصور نہیں کرسکتے ۔طالبان کو افغانستان کے9 ارب ڈالر کے ذخائر کی رسائی بھی روک دی گئی ہے۔واضح رہے کہ عالمی بینک نیطالبان کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد افغانستان کی امداد روک دی تھی جبکہ آئی ایم ایف بھی افغانستان کی امداد معطل کرچکاہے۔عالمی بینک کے افغانستان میں 2002 کے بعد سے5 اعشاریہ 3 ارب ڈالر کے کئی ترقیاتی منصوبے چل رہے تھے۔