قاہرہ(این این آئی)اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد العثیمین نے سعودی عرب کی مملکت کی جانب سے ریاض کو ورلڈ ایکسپو 2030 کی میزبانی کے لیے نامزد کرنے کی درخواست کی حمایت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق او آئی سی کے سکریٹری جنرل نے ایک بیان میں کہا کہ مملکت کی جانب سے بین الاقوامی ایکسپو کی میزبانی سعودی عرب کے وژن 2030 کے مقاصد کے حصول کے لیے کی جانے والی عظیم کوششوں اور اس کے نتائج کا براہ راست جائزہ ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے پاس ایکسپو جیسے عالمی اور تاریخی ایونٹ کے انعقاد کی پوری صلاحیت اور استعداد موجود ہے۔ یہ اعلان اس لیے بھی اہم ہے کہ سعودی عرب اس وقت عالمی سطح پر توجہ کا مرکز اور بین الاقوامی تہذیبوں کے ملاپ کا مقام بن چکا ہے۔العثیمین نے زور دے کر کہا کہ مملکت حالیہ عرصے میں دنیا کے لیے ایک قبلہ کی حیثیت رکھتا ہے۔ مملکت کی قیادت میں کئی ورچوئل اور دوسرے اہم اجلاسوں کی صدارت کرچکی ہے جس کے بعد سعودی عرب ایکسپو کی عالمی نمائش کے انعقاد کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...