لاہور(این این آئی) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش پر پیغام دیا کہ اقبال نے شاعری اور افکار کے ذریعے مسلمانوں کو خواب غفلت سے بیدار کیا۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے مزید کہا کہ اقبال نے شاہین کو استعارہ بناکر نوجوانوں کو خود ی کا پیغام دیا۔اقبال مسلمانوں کے اتحاد اور یکجہتی کے بہت بڑے داعی تھے۔علامہ اقبال نے علاقائی حدود و قیود سے ماورا ہو کر انسانیت کو مخاطب بنایا۔مفکر پاکستان علامہ اقبال نے علیحدہ وطن کانظریہ پیش کر کے مسلمان قوم پر احسان کیا۔علامہ اقبال کے افکارپر عمل پیرا ہونے سے ہی پاکستان ایک اعتدال پسند اور فلاحی ریاست بنے گا۔علامہ اقبال کی شاعری اورافکار پر عمل کرناہی ان کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔ پاکستان کا وژن اقبال کے افکار اور فلسفے کے عین مطابق ہے۔اقبال کے پاکستان کو وزیر اعظم عمران خان حقیقی شکل دے رہے ہیں۔ علامہ اقبال عدل و انصاف، جذبہ ایمانی، خودداری اور انسان دوستی کو مسلمانوں کی ترقی کا ضامن سمجھتے تھے۔ علامہ اقبال کے تصور پاکستان کو سمجھنے کی آج اشد ضرورت ہے۔آج کے دن ہمیں بحیثیت قوم علامہ اقبال کے افکار کو مشعل راہ بنانے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔
مقبول خبریں
محسن نقوی کی غیر قانونی امیگریشن اور منشیات سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کوآرڈینیشن...
اسلام آباد (این این آئی)وزیرداخلہ محسن نقوی نے غیر قانونی امیگریشن اور منشیات سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کوآرڈینیشن بہتر کرکے مربوط اقدامات اٹھانے...
مصدق ملک نے پانی کی دستیابی، داخلی و خارجی ذرائع سے پانی کے بہاؤ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹرمصدق ملک نے پانی کی دستیابی، داخلی و خارجی ذرائع سے پانی کے بہاؤ...
اوور سیز پاکستانیز کو بہترین سہولتوں کی فراہمی کے لئے سفارتخانوں کو ہدایات جاری...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے قومی اسمبلی میں پاسپورٹ کے نظام سے متعلق اہم سوالات...
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ ، آذربائیجان کی مضبوط یکجہتی اور...
اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس...
وفاقی بجٹ 2 جون کو پیش کیے جانے کا امکان
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی بجٹ 2 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے، جس پر آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان ورچوئل...