اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اور کورونا وائرس کی وباء کی روک تھام کیلئے قائم کیئے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ 12 سے 18 سال عمر کے 50 فیصد طالب علموں کو کورونا ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگ چکی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا ویکسین لگوانے والے طالب علموں کی تعداد 55 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ انسدادِ کورونا ویکسین لگوانے میں گلگت بلتستان کے طالب علم پہلے نمبر پر ہیں، جہاں 68 فیصد طالب علموں نے ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگوا لی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ویکسین لگوانے میں پنجاب کے طالب علم دوسرے نمبر پر ہیں، جن کی 62 فیصد تعداد ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگوا چکی ہے۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...