اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں ریمارکس دئیے ہیں کہ بیرون ملک سے ملنے والے تحائف کو میوزیم میں رکھنا چاہیے۔ہائی کورٹ میں توشہ خانہ سے وزیراعظم عمران خان کو ملنے والے تحائف کی معلومات پبلک کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کے دور ان اٹارنی جنرل مصروفیت کی وجہ سے پیش نا ہوئے اور وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل قاسم ودود پیش ہوئے اور وقت دینے کی درخواست کی۔درخواست گزار کے وکیل نے وقت نا دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ وقت دیا تو کیس غیر موثر ہوجائے گا جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ کیوں کیا سامان بک جائے گا ؟ اگر مجھے شیلڈ ملتی ہے تو ہائی کورٹ میں لگاؤں گا، ساتھ نہیں لے جاؤنگا، وزیراعظم نہ بھی رہیں تو بھی درخواست غیرموثر نہیں ہوگی کیونکہ یہ صرف وزیراعظم نہیں ہر ایک کیلئے ہونا چاہیے، صرف وزیر اعظم ہی کیوں وفاقی وزرا اور بیوروکریسی کو بھی دیکھنا چاہیے، آپ حکومت ہیں میں تو کہتا ہوں کہ جو تحائف لوگ گھروں کو لے گئے ان کو بھی واپس میوزیم میں رکھیں۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ اگر عدالت احکامات جاری کرتی ہیں تو ہم عمل درآمد کریں گے۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ آپ کو کس نے عمل درآمد سے روکا ہے آپ ایک درخواست دائر کریں، بیرون ملک سے ملنے والے تحائف میوزیم میں لگے ہوں تو لوگ بھی خوش ہونگے، ایک ایرانی قالین ملے تو وہ بھی میوزیم میں کیوں نہیں رکھا جانا چاہیے، پاکستان نے امریکہ کو تحفے دئیے تو انہوں نے سنٹر میں محفوظ کئے، دوسرے ممالک سے ملنے والے تحائف میوزیم میں لگے ہوں تو لوگ بھی خوش ہوں گے، بہت ساری چیزوں کی تاریخی اہمیت ہوتی ہے، اگر یہ کام شروع ہوجائے تو تحائف منظرعام پر آنے سے لوگ خوش ہونگے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی درخواست پر ہائی کورٹ نے اٹارنی جنرل کو 8 دسمبر کو عدالتی معاونت کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 8 دسمبر تک کے لئے ملتوی کردی۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...