اسلام آباد (این این آئی) وزیر مملکت علی محمدخان نے کہا ہے کہ بد قسمتی سے ہم سودی نظام سے باہر نہیں نکلے ،وزیر اعظم سولہ سو ارب روپے کا پروگرام لے کر آئے ہیں ،نوجوانوں کو بلا سود قرضے دیں گے،مجبوری سے آئی ایم ایف پروگرام میں گئے ہیں ،ریاست مدینہ کا تصور عمران خان نے دیااسی طرف جائیں گے۔جمعہ کو چیئرمین صادق سنجرانی کی صدارت میں سینٹ کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہاکہ حکومت آئی ایم ایف کے پاس جارہی ہے اور سعودی عرب سے بھی قرضے لے رہی ہے،ریاست مدینہ کے دعویدار نے مزید سود والا قرضہ لے لیا۔ وزیر مملکت علی محمد خان نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ بدقسمتی سے ہم سودی نظام سے باہر نہیں نکلے،ہماری کوشش ہے کہ سود سے نکلیں ۔ انہوںنے کہاکہ کوشش کررہے ہیں کہ اپنی معیشت مضبوط کریں تاکہ سود سے چھٹکارا ملے،بدقسمتی سے ہمیں مجبورا ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔ انہوںنے کہاکہ سودی نظام سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں،پہلے اپنی معیشت بہتر کرنی ہے ،اس بارے وزیر اعظم بھی سرگرم عمل ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم سولہ سو ارب روپے کا پروگرام لے کر آئے ہیں ،نوجوانوں کو بلا سود قرضے دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ مجبوری سے آئی ایم ایف پروگرام میں گئے ہیں ،ریاست مدینہ کا تصور عمران خان نے دیااسی طرف جائیں گے۔ وزیر مملکت نے کہاکہ مزید قرضے مجبوری کی حالت میں لیے
مقبول خبریں
بھارتی جارحیت نے دو ایٹمی قوتوں کو جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا، پاکستان
اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارت کی جارحیت نے دو ایٹمی قوتوں کو جنگ کے...
کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں، قوم مطمئن رہے، بھارت کو جواب دینے کیلئے 200...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں کرے گا، قوم مطمئن رہے، جواب...
اسٹیبلشمنٹ سے گلے شکوئوں کے باوجود وطن کے دفاع میں پیش پیش ہیں، مولانا...
اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے گلے شکووں کے باوجود وطن کے...
ایرانی وزیرخارجہ کا اسحق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ، بھارت سے کشیدگی بارے تبادلہ خیال...
اسلام آباد(این این آئی)ایران پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کم کرانے کیلئے متحرک ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے پاکستانی ہم منصب...
بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے،رانا تنویر حسین
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر...