افغانستان کے نمائندہ خصوصی کی سربراہی میں پانچ رکنی امریکی وفد کی معید یوسف سے ملاقات،افغان صورتحال پر گفتگو

0
165

اسلام آباد(این این آئی)افغانستان کیلئے نمائندہ خصوصی تھامس ویسٹ کی سربراہی میں 5 رکنی امریکی وفد نے قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف سے ملاقات کی جس میں دونوں فریقین نے افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ڈاکٹر معید یوسف نے کہاکہ افغان مرد، خواتین اور بچوں کو انسانی امداد کی اشد ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ دنیا کو ایسا نظام وضع کرنے کی ضرورت ہے جس کے ذریعے افغانوں تک امداد سردیوں سے پہلے پہنچ سکے۔ڈاکٹر معید یوسف نے کہاکہ طالبان کو تعمیری مذاکرات میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر معید یوسف نے کہاکہ سیاسی خلاء اور عدم استحکام سے جو خلا پیدا ہو گا وہ دہشت گرد تنظیموں کے لیے فائدہ مند ہوگا، دونوں اطراف نے تمام شعبوں میں تعاون اور تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔