اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ سردیوں میں ایک دن میں تین دفعہ گیس کی فراہمی ہوگی ،ہفتے میں تین دن گیس فراہمی کی اگر خبر ہے تو درست نہیں،مذاکرات کے نئے دور کیلئے دو سے تین روز میں روس کا وفد دوبارہ آئے گا۔ سینٹ میں وقفہ سوالات کے دور ا ن وفاقی وزیر حماد اظہر نے بتایاکہ سردیوں میں ایک دن میں 3دفعہ گیس فراہمی ہوگی،ناشتہ،دوپہر کے کھانے اور رات کے کھانے وقت گیس دستیاب ہوگی۔حماد اظہر نے کہاکہ ہفتے میں تین دن گیس فراہمی کی اگر خبر ہے تو درست نہیں،روس کے ساتھ گیس پائپ لائن کے حوالے معاملات تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ روس کا ایک وفد چند قبل پاکستان سے واپس گیا ہے،مذاکرات کے نئے دور کیلئے دو سے تین روز میں روس کا وفد دوبارہ آئے گا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ایل این جی پی ایل ایل بورڈ کے زریعے خریدا جاتا ہے،ایک یا دو کارگوزکی خریداری پی ایس او بورڈ کے زریعے ہوتی ہے۔ وزیر توانائی نے کہاکہ بورڈ کی منظوری کے بغیر کوئی خریداری نہیں ہوتی ،پورے کا پورا پروسس شفاف انداز میں ایک بورڈ کے زریعے طے پاتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ نومبر اور دسمبر کیلیے 11 اور کارگوز لئے ہیں
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...