اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ ملک میں گیس کی قیمتوں کا بحران ہے،ایل این جی کارگو کے حوالے سے بڑا اسکینڈل آیا ہے ،معاملے کی تحقیقات کیوں نہیں ہوئی ں، نیب اور اوگرا کیوں خاموش ہیں،نیا پاکستان میں آپ کھانا نہیں بنا سکیں گے،سندھ کو معاشی پہیہ چلانے اور گھریلو صارفین کے لیے گیس کا آئینی حق ملنا چاہیے ۔جمعہ کو گیس بحران کے حوالے سے سینیٹر شیری رحمان نے توجہ دلاؤ نوٹس پر کہا کہ ملک میں گیس کی قیمتوں کا بحران ہے۔ انہوںنے کہاکہ گیس کی قیمت میں خوفناک تین سو فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے،اس وقت ملک میں گیس کی کمی ہے،ایل این جی کارگو کے حوالے سے اتنا بڑا اسکینڈل آیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ایل این جی کی گرمی میں 13 ڈالرز قیمت تھی ، انھوں نے خریداری نہیں کی ،اب انھوں نے ابھی 30 ڈالرز میں ایل این جی خریدی ہے ،اس پر اپ کا نقصان 10 کھرب روپے ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایل این جی کے معاملے کی تحقیقات کیوں نہیں ہوئی ، نیب اور اوگرا کیوں خاموش ہیں ،ان کی حکومت جاتے ہی یہ انکوائری کھلے گی۔ انہوںنے کہاکہ گیس کی لوڈ شیڈنگ اتنی ہو گئی کہ گھریلو صارفین کو صرف تین دن گیس ملے گی۔
مقبول خبریں
محسن نقوی کی یو اے ای کے نائب وزیراعظم و وزیر داخلہ سے ملاقات
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ یو اے ای کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہر پاکستانی کیلئے اثاثہ ہے،...
بھارت دنیا میں تنہائی کا شکار،ہم نے پلواما کی طرح بھارت کا بیانیہ کامیاب...
کوالالمپور(این این آئی)نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت اب دنیا میں تنہائی کا شکار ہے، پہلگام واقعے کے بعد ہم نے...
وزیراعظم کی بلوچستان میں بس کے مسافروں کے اغواء اور قتل کی مذمت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں بس کے مسافروں کے اغواء اور قتل کی مذمت کی ہے۔
اپنے مذمتی بیان میں وزیراعظم...
دل کی تکلیف ، ڈاکٹرز کا شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری کرنے پرغور
پشاور(این این آئی) ڈاکٹرز نے دل کے عارضے میں مبتلا پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری پر غور شروع...
ضلع کرم،گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق
پشاور(این این آئی) ضلع کرم میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق حادثہ ضلع...