اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے پولی کلینک میں میڈیکل اور سرجیکل آئی سی یو کی آپ گریڈیشن کا افتتاح کر دیا ۔ جمعہ کو ڈاکٹر فیصل سلطان نے میڈیکل اور سرجیکل آئی سی یو کی آپ گریڈیشن کا افتتاح کیا ، یو این سی آر کی جانب سے پولی کلینک کو دی جانے والی مشینری اور آلات کا جائزہ لیا ۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے یو این سی آر کی جانب سے مشینری اور آلات مہیا کرنے پر ان کاشکریہ ادا کیا ۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ پولی کلینک کی میڈیکل اور سرجیکل آئی سی یو کی گریڈیشن سے مریضوں کو مزید سہولیات میسر آئیں گی ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت عوام کو بہترین جدید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنارہی ہے ،وزیراعظم کے نزدیک صحت کا شعبہ ہماری اولیں ترجیح ہے۔ انہوںنے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے مربوط حکمت عملی جاری ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہماری حکومت یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عوام کو جدید معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارھے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے صحت انصاف کارڈ کا بھی دایرہ کار وسیع کر دیا ہے ۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ ڈینگی کے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ،ہسپتال کیلئے پانچ ایکڑ کا قطعہ مختص کیا گیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہسپتال کی تعمیر اور سہولیات بین الاقوامی معیار کی ہوں گی ،جی الیون میں جلد ہسپتال کی تعمیر شروع ہو جاے گی فنڈز مختص کیے جا چکے ہیں۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...