اسلام آباد (این این آئی) متحدہ اپوزیشن نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے پر تمام اراکین کی حاضری یقینی بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومتی ڈرامہ بازیاں بتارہی ہیں کہ عمران نیازی حکومت عوامی وقومی امور میں سنجیدہ اور مخلص نہیں ،اپوزیشن کے علاوہ اب حکومتی ارکان اور اتحادی بھی عمران نیازی کی ضد، ہٹ دھرمی اور انا پرستی پر نالاں ہیں،پاکستان کا پورا نظام ایک شخص کی ضد اورانا کی بھینٹ چڑھا یا جارہا ہے جو افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ پیر کو پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن کی سٹیئرنگ کمیٹی کا مسلسل پانچواں اجلاس ہوا جس میں متحدہ اپوزیشن کے سینئر رہنمائوں نے شرکت کی اور مشترکہ اجلاس اور قانون سازی سے متعلق امور پر غور کیا گیا ۔ اپوزیشن سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں بتایاگیاکہ مشترکہ اجلاس بلانے کی باتیں اس بات کا بین ثبوت ہے کہ حکومت کی نیت کالی ہے۔پارلیمنٹ نے مشترکہ اجلاس بلانے پر متحدہ اپوزیشن کے تمام اراکین کی حاضری یقینی بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے حکومتی سیاہ قانون سازی کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ متحدہ اپوزیشن نے کہاکہ سپیکر قومی اسمبلی کو خط بھی لکھ دیا لیکن حکومت کی طرف سے غیرسنجیدگی کا مظاہرہ ہورہا ہے۔انہوںنے کہاکہ مشاورت کا زبانی جمع خرچ کرنے کے علاوہ حکومت کی طرف سے عملاًاب تک کچھ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے مسلسل اجلاس ہورہے ہیں، چھٹی کے دن بھی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہو۔ متحدہ اپوزیشن نے بتایاکہ قومی مفاد میں اپوزیشن کا رویہ مثبت جبکہ حکومت کا بدنیتی پر مبنی اور منفی ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومتی منفی رویہ ملک کو انارکی ، افراتفری اور انتشار کی طرف لیجارہا ہے۔ اپوزیشن نے موقف اختیار کیاکہ قومی سلامتی ، انتخابی اصلاحات، افغانستان ، جموں وکشمیر، فاٹف ہر معاملے پر اپوزیشن نے ذمہ داری ، سنجیدگی اور قومی مفاد میں کردار نبھایا۔ متحدہ اپوزیشن نے کہاکہ حکومتی ڈرامہ بازیاں بتارہی ہیں کہ عمران نیازی حکومت عوامی وقومی امور میں سنجیدہ اور مخلص نہیں ۔ متحدہ اپوزیشن نے بتایاکہ اپوزیشن کے علاوہ اب حکومتی ارکان اور اتحادی بھی عمران نیازی کی ضد، ہٹ دھرمی اور انا پرستی پر نالاں ہیں۔ متحدہ اپوزیشن نے کہاکہ پاکستان کا پورا نظام ایک شخص کی ضد اورانا کی بھینٹ چڑھا یا جارہا ہے جو افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ اپوزیشن سٹیئرنگ کمیٹی نے کہاکہ اپوزیشن ہی نہیں، حکومتی اراکین تحادیوں کا بھی عمران نیازی پر عدم اعتماد ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، کاٹن پلان...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قومی معیشت میں کپاس کے مرکزی کردار کی بحالی...