پرامن اور خوشحال افغانستان پاکستان کے اپنے مفاد میں ہے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

0
279

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمیشہ کہا افغانستان کی جنگ کا کوئی فوجی حل نہیں ، ایک پرامن اور خوشحال افغانستان پاکستان کے اپنے مفاد میں ہے،اس وقت سب سے بڑا موقع افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام کیلئے عالمی برادری کا اتحاد ہے،ہمارے خطے اور عالمی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہندوتوا کے نظریے کی پیداوار ہے،پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا ،پاکستان اسلامو فوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر کا مقابلہ کرنے اور اس کے خلاف سب سے زیادہ آواز اٹھانے والا ملک ہے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) میں زیر تربیت افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خطاب کا موضوع ”پاکستان کی خارجہ پالیسی اور درپیش چیلنجز تھا۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں زیر تربیت افسران کے ساتھ بات چیت کرنا ہمیشہ خوشی کا باعث رہا ہے۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ مجھے کئی دوست ممالک کے باسی شرکا کو پاکستان کے سول اور فوجی افسران کے ساتھ اکٹھے دیکھ کر خوشی محسوس ہو رہی ہے۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہم واقعی ”دلچسپ دور”سے گزر رہے ہیں ،جہاں دنیا تیزی سے بدل رہی ہے۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہمارے لیے چیلنج یہ ہے کہ ہم اپنے قومی مفادات کو فروغ دینے اور ان کو پہنچنے والے نقصانات کو روکنے کے لیے نئے حقائق سے ہم آہنگ ہونے کیلئے ہمہ وقت چوکس رہیں۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان جنوبی ایشیا،وسطی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور چین کے سنگم پر واقع ہے اس لیے ہمارے اقتصادی مفادات کو فروغ دینے اور اپنے ثقافتی اور تاریخی تعلقات کو زندہ رکھنے کے لیے بہتر رابطہ ضروری ہے۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ کنیکٹیویٹی حوالے سے سی پیک، ایک اہم اقدام ہے