اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم لندن میں نوازشریف کے خرچے پر رہ رہے ہیں ،جو حلف نامہ دیا اس کی فیس نوازشریف نے دی،(ن) لیگ نے عدلیہ کے خلاف مہم شروع کر رکھی ہے اور اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے،الیکٹرانک ووٹنگ مشین یا انتخابی اصلاحات عمران خان کا نہیں قومی ایجنڈا ہے، انتخابی اصلاحات کا بل پارلیمان سے (آج) بدھ کو منظور کرائیں گے،اپوزیشن انتخابی اصلاحات پر کھلے دل سے غور کرے۔ وہ منگل کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب بھی موجود تھے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ماضی میں نواز شریف کو جب سپریم کورٹ طلب کیا گیا تو (ن )لیگ نے سپریم کورٹ پر حملہ کر دیا تھا، ن لیگ نے کل بھی عدلیہ پر حملہ کیا، ایک ایسے شخص کی طرف سے جعلی بیان سامنے لایا جو ن لیگ کے لیڈروں کا پروردہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی شبہ نہیں کہ یہ شخص لندن میں نواز شریف کے خرچے پر رہ رہا ہے، اس کے حلفیہ بیان کی فیس بھی نواز شریف فیملی نے ادا کی، حسین نواز اس معاملے کو ڈیل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب افراد کو اداروں کے خلاف استعمال کر کے اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جائیگی تو بحران پیدا ہوگا۔
مقبول خبریں
دہشتگردی صرف پاکستان کی جنگ نہیں’عالمی برادری کوتعاون کرنا ہوگا’ محسن نقوی
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ صرف پاکستان کی جنگ نہیں، دہشتگردی سے نمٹنے...
وزیراعظم سے امریکی وفد کی ملاقات، معدنی شعبے میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(این این آئی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے امریکی وفد نے ملاقات کی ہے جس میں معدنی شعبے میں سرمایہ کاری پر...
کراچی کنگز کی پی ایس ایل 10 کیلئے بھرپور تیاریاں ‘دوسرے روز بھی پریکٹس...
کراچی(این این آئی)پاکستان سپر لیگ کی مقبول ترین لیگ کراچی کنگز کی دسویں سیزن کے لیے بھرپور تیاریاں جاری ہیں دوسرے روز بھی پریکٹس...
احسان اللہ نے پی ایس ایل کی پشاور زلمی کی کٹ پہن لی؟ تصویر...
پشاور(این این آئی)پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر احسان اللہ کی پشاور زلمی کی کٹ پہنے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔فاسٹ بولر احسان اللہ...
فائر بندی ختم ہونے کے بعد غزہ میں 4 لاکھ افراد کی نقل مکانی
نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوژارک نے کہاہے کہ تین ہفتے قبل لڑائی کے دوبارہ آغاز کے بعد سے غزہ...