کاغذی کارروائی میں نہیں پڑھنا چاہتا، فواد چوہدری نے غیر مناسب الفاظ پر الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی

0
253

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے غیر مناسب الفاظ پر الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی جبکہ الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر اعظم سواتی کو جواب کیلئے آخری موقع دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جواب نہ آیا تو 3 دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔ منگل کو الیکشن کمیشن میں وفاقی وزیر فواد چوہدری اور اعظم سواتی نوٹس کیسز کی سماعت ہوئی۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوکر معافی مانگ لی اور کہاکہ میں کاغذی کارروائی میں نہیں پڑھنا چاہتا، استدعا ہے کہ نوٹس واپس لیا جائے ۔الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو تحریری معذرت طور پر پیش کرنے کی ہدایت کی ۔جبکہ سنیٹر اعظم سواتی اور انکے وکیل سنیٹر بیرسٹر علی ظفر الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوئے جس پر الیکشن کمیشن نے کہا کہ اگلی سماعت پر اعظم سواتی کا جواب نہ آیا تو فرد جرم عائد کردینگے۔الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کردی۔